جموں: نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے آج ایوان زریں میں چودھری سکھ نندن کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گھریلو صارفین کے لئے بجلی فیس معافی سکیم 2015ءکو 31 مارچ 2018ءتک توسیع دینے سے متعلق ایک منصوبہ محکمہ نے تیار کیا ہے جس کے ذریعے زرعی سیکٹر کو بھی اس سکیم کے دائرے میں بھی لایا جائے گا۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈی ڈی یو جی جے وائی کے تحت ریاست کے 21 اضلاع کے ڈی پی آر تیار کئے گئے ہیں جس کے لئے مرکزی حکومت نے 616.59کروڑ روپے منظور کئے ہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ نے ایوان کو جانکاری دی کہ ان 21اضلاع میں سے 8اضلاع کا کام پی جی سی آئی ایل کو عمل آوری کے لئے سونپا گیا ہے اور ای۔نیٹ بھی جاری کئے گئے ہیں۔
عبدالمجید بٹ کے کلب کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 33/11 کے وی ، 1×6.3ایم وی اے رسیونگ سٹیشن شمسی پورہ کی تعمیر ہوم شالی بُگ حلقے میں ایک جاری سکیم ہے جس پر 2.29کروڑ روپے صرف کئے جارہے ہیںاور رواں مالی سال کے دوران اس پروجیکٹ پر اب تک 95لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔
اس موقعہ پر محمد الطاف وانی نے ضمنی سوال اُبھارا
