ریلوے اسٹیشن پانپور کے نزدیک بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر:26جنوری کے سلسلے میں سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ سی آر پی ایف نے ریلوے اسٹیشن پانپور کے نزدیک پریشر کوکر میں نصب کی گئی بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جس کے دھماکے سے آس پاس کے علاقے لرز اٹھے۔

بدھ کی صبح 6بجکر30منٹ پرسی آر پی ایف185بٹالین سے وابستہ روڑ اوپننگ پارٹی کے اہلکاروں نے معمول کی تلاشی کارروائی کے دوران پانپور میں کنڈی زال بائی پاس کے نزدیک سڑک پر بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ کا پتہ لگایا۔سی آر پی ایف کے ایک آفیسر نے بتایا کہ یہ بارودی سرنگ تین لیٹر کے ایک پریشر کوکر میں ریلوے اسٹیشن کے سامنے نصب کی گئی تھی۔

اسی دوران آس پاس کے علاقوں کو گھیرے میں لیا گیا اوربعد میں سی آر پی ایف کے بم ڈسپوزل اسکارڈسے وابستہ اہلکار جائے واردات پر پہنچے اور باردی سرنگ کو ایک کھلے میدان میں لیجاکر ناکارہ بنایا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بارودی سرنگ کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنائے جانے کے دوران جو دھماکہ ہوا، اس کی آوازنہ صرف کئی کلومیٹر کے دائرے میں سنی گئی بلکہ آس پاس کے علاقوں میں رہائشی مکانوں اور دیگر تعمیرات کے درودیوار ہل گئے اور لوگ اپنے گھروں میں سہم کر رہ گئے۔

اس موقعے پر علاقے میں کچھ دیر کےلئے سنسنی کا ماحول رہا،تاہم بعد میں حالات معمول پر آگئے۔سی آر پی ایف کا کہنا تھا کہ اگر یہ بارودی سرنگ بروقت برآمد نہیں ہوتی تو اس کے پھٹنے سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کا احتمال تھا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ وادی بھر میں26جنوری کے سلسلے میں حفاظت کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ہر طرف فورسز کی گشت اور تلاشی کارروائیوں میں سرعت لائی گئی ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے