تازہ برفبار ی کے باعث سرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ ٹریفک کیلئے بند ، سرینگر جمو ں شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل لوگ ٹریفک حکام سے رابطہ کریں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/ 07نومبر

برفباری اور بارشوں کے بعد مغل شاہراہ اور سرینگر لہہ شاہراہ پر پھسلن کے باعث ٹریفک کی آمد رفت کیلئے دوسر ے روز بھی بند رہی۔
ادھر محکمہ ٹریفک نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے مسافروں سے تاکید کی ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے پہلے محکمہ سے رابطہ قائم کریں ۔
محکمہ ٹریفک کے مطابق پونچھ اور راجوری کو ضلع شوپیان سے جوڑنے والی مغل شاہراہ پر برفباری کے باعث دوسرے روز بھی ٹریفک کی آمد رفت بند رہی ۔
اسی طرح حکام نے بتایا کہ سونمرگ کے آس پاس کے علاقوں میں برف باری کے بعد سرینگرسونہ مرگ روڈ پر ٹریفک بند کر دیا گیا ہے۔ یہ راستہ اتوار کی صبح بھی بند کر دیا گیا تھا

Share This Article