ٹنل کے آر پار بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 4.5ڈگری درج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, JAN 23 (UNI) Srinagar in Jammu and Kashmir Union territory experienced another fresh spell of snowfall unleashing cold disrupting normal life on Saturday.UNI SRN PHOTO 4.

سرینگر/ 07نومبر

ٹنل کے آر پار مسلسل خراب موسمی صورتحال کے بیچ پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میں دوسر ے روز بھی برفباری سے سفید چارد بچھ گئی جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں موسلاد ار بارشیں ہوئی ۔ سونہ مرگ ، گزیر اور گلمرگ کے علاوہ پیر کی گلی اور زوجیلا پر تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔

ادھر موسمی صورتحا ل میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر محسوس کی گئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے 9سے 11نومبر تک مزید بارشوں اور برفباری کی ہیشگوئی کی ہے
ادھر شہر ہ آفاق گلمرگ ایک مرتبہ پھر سرد ترین علاقہ درج ہوا جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Share This Article