سانبورہ پانپورمیں جنگجو مخالف آپریشن ،مظاہرین فورسز کے ساتھ اُلجھ پڑے ،کئی زخمی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر:سامبورہ پانپور میں ایک مرتبہ پھرمشتعل لوگوں نے جنگجو مخالف آپریشن کی مزاحمت کرتے ہوئے فورسز پر شدید سنگباری کی جس کے جواب میں ان پر زوردار ٹیر گیس وپاواشیلنگ اور پیلٹ فائرنگ کے نتیجے میں3افراد زخمی ہوئے جبکہ فورسز اہلکار کئی گھنٹوں کی گھر گھر تلاشی کے بعد خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔

اس دوران بجبہاڑہ میں بھی تلاشی کارروائی انجام دی گئی ، تاہم فورسز کو جنگجوﺅں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔پلوامہ سے کے ایم این نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ ایس او جی ، فوج کی50آر آر اوراور سی آر پی ایف سے وابستہ اہلکاروں نے جمعرات کی دوپہر قریب ایک بجے سامبورہ پانپور کے اکرم ڈار محلہ کو گھیرے میں لیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ فورسز کواپنے خفیہ ذرائع سے علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی ۔

نمائندے نے بتایا کہ جونہی فورسز اہلکاروں نے جنگجوﺅں کی تلاش میں گھر گھر تلاشی کا آغاز کیا تو لوگ گھروں سے باہر آکر احتجاج کرنے لگے ،انہوں نے فورسز کو تلاشی لینے سے روک دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کا ہجوم سڑکوں پر امڈ آیا۔ فورسز نے جب انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی تو لوگ مشتعل ہوئے اور انہوں نے بیک وقت کئی اطراف سے فورسز پر زبردست پتھراﺅ شروع کیا۔ اسی دوران سنگباری میں شدت پیدا ہوئی تومظاہرین کو تتر بتر کرنے کےلئے پہلے لاٹھی چارج کیا گیا اور اشک آور گیس کے گولے داغے گئے جس کے نتیجے میں علاقے میں اتھل پتھل مچ گئی ۔بعد میں مظاہرین کے خلاف ساﺅنڈ شیلوں کا استعمال کیا گیا ،پیلٹ فائرنگ کی گئی اورپاوا شیل بھی برسائے گئے۔

اس کارروائی میں تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جنہیں فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا۔ایک جانب مظاہرین اور فورسز کے مابین جھڑپیں جاری تھیں، تو دوسری جانب جنگجوﺅں کو ڈھونڈ نکالنے کےلئے رہائشی مکانوںکی تلاشی کا سلسلہ قریب سوا چار بجے تک جاری رہا، تاہم فورسز کو جنگجوﺅں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پتھراﺅ کے بیچ جنگجوموقعے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ فورسز اہلکاروں نے تلاشی کارروائی کے دوران اور علاقے سے واپسی اختیار کرتے وقت رہائشی مکانوں، دکانوں، دیگر تعمیرات اورسڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کی شدید توڑ پھوڑ کی۔

ادھر کے ایم ا ین نمائندے کے مطابق جمعرات کی دوپہر ہی 3آر آر اور ایس او جی سمیت پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے بجبہاڑہ کے ہائر محلہ سٹکی پورہ نامی گاﺅں میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ یہ کارروائی بھی جنگجوﺅں کی نقل و حرکت سے متعلق مصدقہ اطلاع کی بناءپر عمل میں لائی گئی جس دوران علاقے کی طرف جانے والی تمام سڑکیں سیل کردی گئیں۔بعد میں فورسز نے رہائشی مکانوں اور دیگر تعمیرات کی باریک بینی سے تلاشی لی لیکن انہیں جنگجوﺅں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔مقامی لوگوں کے مطابق کئی مکانوں کی ایک سے زیادہ بار تلاشی لی گئی۔a

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے