گاندربل میں تعینات اضافی ملازمین کے فوری تبادلے کے احکامات جاری

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگ:ڈویژنل کمشنر کشمیر نے میونسپل کمیٹی گاندربل میں تعینات اضافی ملازمین کے فوری تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے گاندربل میں عوامی دربار کے دوران ان کی نوٹس میں یہ بات لائی گئی کہ میونسپل کمیٹی گاندربل خزانہ عامرہ کےلئے سفید ہاتھی ثابت ہورہا ہے جبکہ محکمہ کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔

وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ اگر چہ کمیٹی کے ملازمین کےلئے ماہانہ26لاکھ روپے کی تنخواہ مقرر ہے لیکن اضافی ملازمین کی وجہ سے یہ رقم36لاکھ روپے تک پہنچ جاتی ہے۔وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر کشمیر کے صوبائی کمشنر کو یہ معاملہ فوری طور حل کرنے کی ہدایت دی ۔

ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے گزشتہ روز گاندربل میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی اور اسی میٹنگ میں متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ میونسپل کمیٹی میں تعینات اضافی ملازمین کو فوری طور دوسری جگہوں پر تبدیل کیا جائے۔واضح رہے کہ ا س سے قبل23نومبر2017کو ڈی سی گاندربل ڈاکٹرپیوش سنگلانے مکانات اور شہری ترقی کے کمشنر سیکریٹری کو اس بات سے تحریری طور آگاہ کیا تھا کہ میونسپل کمیٹی میں منسٹیرئل اسٹاف زیادہ اور صفائی کرمچاری کم ہے جس کی وجہ سے کمیٹی کی مجموعی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔انہوں نے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں منسٹیرئل سٹاف کی صرف6اسامیوں کی گنجائش ہے جس کے مقابلے میں اس وقت اس زمرے کے ملازمین کی تعداد28تک پہنچ گئی ہے، اس طرح22ملازمین کمیٹی پر بوجھ بنے ہوئے ہیں۔a

ڈی سی گاندربل کے مطابق کمیٹی میں57صفائی aکرمچاریوں کی گنجائش کے مقابلے میں صرف36خاکروب کام کررہے ہیں۔انہوں نے کمیٹی میں نظم و ضبط کے فقدان سے بھی کمشنر سیکریٹری کو آگاہ کیا ۔ کے ایم این

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے