اسلام آباد :جنوبی ضلع اسلام کے لسر ویری ناگ علاقے میں بدھ کو اُس وقت سرا سیمگی پھیل گئی ،جب یہاں ایک میوہ باغ سے پُراسرار حالت میں انسانی نعش برآمد ہوئی ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔
تفصیلات کے مطابق لسر ویری ناگ بدھ کو مقامی لوگوں نے ایک میوہ باغ میں ایک شخص کی نعش دیکھی جسکی وجہ سے یہاں سرا سیمگی پھیل گئی ۔مقامی لوگوں نے اس حوالے سے پولیس مطلع کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی ۔
پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر اس کا پوسٹ ماٹم کرایا ،تاکہ موت کی وجوہات کا سراغ لگایا جاسکے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ بعد میں مہلوک کی شناخت شاہباز مجید شیخ ولد عبدالمجید ساکنہ بانہال کے بطور ہوئی ۔پولیس حکام نے بتایا کہ دفعہ174سی آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔بعد ازاں قانونی وطبی لوازمات کے بعد نعش آخری رسومات انجام دےنے کےلئے افراد خانہ کے سپرد کردی گئی ۔

