شانولنگیٹ میںگھر پر حملے کامعمہ،ایک گرفتار

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ہندوارہ:شانولنگیٹ میں ایک گھرکے اندردھماکہ خیزموادپھنکنے کامعمہ حل کرتے ہوئے ہندوارہ پولیس نے صدرکوٹ بالابانڈی پورہ کے ایک نوجوان کوگرفتارکرکے اُس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔کشمیر نیوزسروس نمائندے کے مطابق 8دسمبر2017کوشام کے تقریباً8بجے کسی نامعلوم شخص نے عبدالعزیزڈاروالد جمال ڈارساکنہ شانولنگیٹ کے رہائشی مکان کے اندرکوئی بارودی موادپھینک دیاتھاتاہم مالک مکان کی بیٹی نے حاضردماغی اورجرات مندی کامظاہرہ کرتے ہوئے بارودی موادکواُٹھاکرکمرے سے باہرپھینک دیاجومکان کے باہرزورداردھماکے کیساتھ پھٹ گیا۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اس پُراسراردھماکے کی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی ہندوارہ غلام جیلانی وانی نے ایس ڈی پی اﺅہندوارہ شبیراحمدخان ،ایس ایچ اﺅہندوارہ ہندوارہ اورایس ایچ اﺅلنگیٹ پرمشتمل کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ۔ذرائع کے مطابق پولیس کی ٹیم نے جائے واردات کے نزدیک ایک گلیوﺅزبرآمدکیاجبکہ مالک مکان عزیزڈارکی اُس بیٹی کابیان بھی قلمبندکیاگیاجس نے بارودی موادباہرپھینک کردیگراہل خانہ کوبچانے میں اہم رول نبھایا۔مذکورہ لڑکی نے اپنے بیان میں پولیس کی اعلیٰ سطحی ٹیم کوبتایاکہ 8دسمبرکی شام جب اُنکے گھرپریہ حملہ ہواتواُس نے ایک شخص کونزدیک ہی موٹرسائیکل پرسوارہوتے دیکھا۔لڑکی کے بقول اُس نے نامعلوم شخص کوروکنے کیلئے شورمچایالیکن وہ موٹرسائیکل پرسوارہوکروہاں سے بھاگ گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق افرادخانہ نے اس حملے کے سلسلے میں ایک نوجوان پرشبہ ظاہرکیا،جسکے ساتھ ایک سال قبل اسی گھرکی ایک لڑکی کارشتہ طے ہواتھالیکن بعدازاں یہ رشتہ ٹوٹ گیا۔ذرائع کے مطابق شک کے دائرے میں آئے نوجوان کے بارے میں چھان بین شروع کی گئی اوراس دوران اس نوجوان کے استعمال میں رہنے والے موبائل کی ساری ریکارڈنگ بھی حاصل کی گئی ،جس دوران یہ بات سامنے آئی کہ 8دسمبرکی شام جب عزیزڈارکے گھرپرحملہ کیاگیاتویہ مشکوک نوجوان اسی گاﺅں میںشام کے لگ بھگ8بجے تک موجودتھا،اوراسکے بعدیہ نوجوان بمطابق موبائل ریکارڈنگ رات کے لگ بھگ11بجے صدرکوٹ بالا سمبل بانڈی پورہ میں تھا۔ذرائع کے مطابق صدرکوٹ بالا بانڈی پورہ کے رہنے والے مشتبہ نوجوان کوجب پاچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیاگیاتواُس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایاکہ اُس نے یہ جان لیواحرکت انتقام لینے کی غرض سے انجام دی ۔پولیس ذرائع کے مطابق اعتراف جرم کرنے کے بعدعبدالحمیدڈارولدعبدالعزیزڈارساکنہ صدرکوٹ بالاکیخلاف پولیس تھانہ ہندوارہ میں ایف آئی آرزیرنمبر391/2017زیردفعہ307اور3/4آرپی سی کے تحت کیس درج کرلیاگیا،اورملزم کوسلاخوں کے پیچھے ڈالدیاگیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے