نورباغ میں نوجوان کی ہلاکت دردناک: تاریگامی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Photo

سرینگر : بائیں بازو کی جماعت سی پی آئی( ایم ) کے سینئر رکن اور ممبر اسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگامی نے شہرخاص کے نور باغ قمرواری علاقے میں محاصرہ اور تلاشی کارروائی کے دوران فورسز کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ہلاکت خیز واقعہ قابل مذمت ہے.

ایک بیان میں محمد یوسف تاریگامی نے یہ انتہائی دردناک ہے کہ کشمیر وادی میں ہر روز نوجوان گولی کا نشانہ بنتے ہیں .ان کا کہناتھا کہ ایسے واقعات میں انسانی جانوں کا اتلاف ہونا بدقسمتی ہے .

محمد یوسف تاریگامی نے کہا ‘میرے پاس الفاظ ہی نہیں ہے کہ میں اس ہلاکت کی کیسے مذمت کروں ،ہر وقت شہری ہلاکت کی مذمت کرنا کافی نہیں ‘

ان کا کہناتھا کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے ماضی کے تجربے سے کوئی سبق نہیں سیکھا .انہوں نے جاں بحق نوجوان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کی .انہوں نے کہا کہ ہلاکت میں جو کوئی بھی ملوث ہے ،اُسکی نشاندہی کی جائے اور اُسے سزا دی جائے .

Share This Article