سرینگر ،جموں شاہراہ پر ٹریفک متاثر

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر//سرینگر جموں شاہراہ پر پے در پے دو ٹریفک حادثوں کے باعث کئی گھنٹوں تک بدترین ٹریفک جام رہا جس کے نتیجے میں مسافروں کو سخت ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔قابل ذکر ہے کہ دونوں حادثوں میں تین تین گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرائی گئیں اور پھر پولیس کو ٹریفک بحال کرنے کےلئے سخت مشقت کرنا پڑی۔کے ایم ا ین نمائندے کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر سنیچر کی صبح پیڑا کے مقام پر تین ٹرکوں کے درمیان زوردار ٹکر ہوئی۔اس واقعہ میں اگر چہ کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم شاہراہ پر اس قدر ٹریفک جام ہوگیا کہ سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئیں۔واضح رہے کہ فی الوقت شاہراہ پر گاڑیوں کی یکطرفہ آمدورفت جاری ہے اور سنیچر کو گاڑیوں نے جموں سے سرینگر کی طرف سفر کیا۔نمائندے نے بتایا کہ ابھی پیڑا کے نزدیک ٹریفک بحال کرنے کی کوششیں جاری تھیں کہ ناشری ٹنل کے اندر ایک اور حادثہ پیش آیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہاں بھی تین گاڑیاں ایک دوسرے کے ساتھ ٹکراگئیں ، تاہم کسی کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔البتہ ٹنل کے اندر بھی گاڑیوں کی آمدرفت ٹھپ ہوکر رہ گئی اور بدترین نوعیت کا ٹریفک جام دیکھنے کو ملا۔بعد میں پولیس کی ٹیمیں دونوں مقامات پر پہنچ گئیں اور کئی گھنٹوںکی جدوجہد کے بعد ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے