شوپیان:بینک کیش وین پر مسلح حملہ ،2سیکورٹی گارڈ ازجان

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Attack in Shopian

شوپیان جنوبی ضلع شوپیان میں ’کیش وین ‘پر نامعلوم بندوق برداروں نے مسلح حملہ کیا ،جسکے نتیجے میں 2سیکورٹی گارڈ ازجان ہوئے ۔یہ واقعہ پیر کو بعد دوپہر کیلر شوپیان میں پیش آیا ۔فائرنگ واقعے کے بعد فوج وفورسز نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لیا اور حملہ آﺅروں کی تلاش شروع کردی۔

معلوم ہوا ہے کہ نامعلوم بندوق برداروں پو جو کیلر شوپیان میں پیر کو بعد دوپہر ایک بینک کیش وین پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2سیکورٹی گارڈ شدید زخمی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم بندوق برداروں نے وین پر اندھا دھند فائرنگ کی ،جسکے نتیجے میں کیش وین سڑک پر پلٹ گئی ۔

معلوم ہوا ہے کہ زخمی بینک سیکورٹی گارڈوں کو علاج ومعالجہ کی ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا ،جہاں دونوں زخمی سیکورٹی گارڈ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے ۔میڈیکل اسپرانڈنٹنڈ ضلع اسپتال شوپیانڈاکٹر رشید پرا نے اموات کی تصدیق کی ہے۔

ازجان ہوئے سیکورٹی گارڈوں کی شناخت مشتاق احمد ساکنہ اننت ناگ ،طارق احمد ساکنہ تملے ہال کے بطو ر ہوئی ۔تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بندوق برداروں نے کیش وین سے رقم لوٹ لی کہ نہیں ۔
فائرنگ واقعے کے بعد فوج وفورسز نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لیا اور حملہ آﺅروں کی تلاش شروع کردی۔

معلوم ہوا ہے کہ بینک کیش وین شادی مرگ سے کیلر شوپیان جموں وکشمیر برانچ طرف جارہی تھی ۔ معلوم ہوا ہے کہ مہلوک سیکورٹی گارڈوں ایک نجی سیکورٹی فرم کےلئے کام کرتے تھے ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے