وادی میں سردی کا راج برقرار

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر//تعمیل ارشاد ویب ڈیسک //         محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش اور برفباری کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں سردی کا راج برقرار ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے درجہ حرارت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ سردی کی شدت ریاست کے لداخ خطے میں محسوس کی جارہی ہے۔ لداخ کے لیہہ میںکم از کم درجہ حرارت منفی13ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ریاست کے میدانی وبالائی علاقوں میں اتوار سے تین دن تک برفباری اور بارشوں کا امکان ہے۔ان کا کہناتھا کہ اس عرصے کے دوران ریاست کے تینوں خطوں میں درمیانی درجے سے لیکر بھاری برفباری ہونے کا امکان ہے ،تاہم زیادہ برفباری بالائی علاقوں میں ہوگی۔

وادی کے سرینگر ، پہلگام اور گلمرگ میں کم از کم درجہ حرارت بالترتیب منفی0.2،منفی 1.5اور0ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔کرگل میں دوران شب درجہ حرارت منفی 8.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔صوبہ جموں کے جموں شہر،کٹرا ،بٹوت ،بانہال ،ادھمپور اور بھدرواہ میں کم از کم درجہ حرارت بالترتیب 8.7،9.9،8.0،2.9،3.9اور5.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے