گوگل نے بھارت کی پہلی خاتون فوٹو جرنلسٹ کو خراج تحسین پیش کی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر//تعمیل ارشاد ویب ڈیسک//

بھارت کی پہلی فوٹو جرنلسٹ ہومائی ویاراوالا کی 104ویں سالگرہ پر گوگل نے ڈوڈل بنا کر خراج تحسین پیش کی ہے۔

دور جدید میں خاتون ہر شعبہ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں اور اس روایت کو ا?گے بڑھاتے ہوئے ہومائی ویاراوالا نے اپنی محنت اور لگن سے خاتون کے لیے ایک خاص پیغام دیا ہے۔ آج گوگل نے اپنے ڈوڈل پر ان کی تصویر لگا کر انہیں خراج تحسین پیش کی ہے۔

آنجہانی ہومئی پارسی مذہب سے تعلق رکھتی تھیں انہوں نے اپنی تعلیم اکاو¿نٹینٹ اور فوٹو گرافی کے شعبے میں مکمل کی ہے۔ مسز ہومائی نے بطور فوٹو جرنلسٹ بھارت کے معروف انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا سے اپنے صحافتی کریر کی شروعات کی۔

اس کے بعد انہوں نے 1930میں بامبے(اب ممبئی) کے معروف جریدے السٹریٹیڈ ویکلی آف انڈیا کے لیے عالمی جنگ دوم کے کوریج سے اپنے کریر

کی باقاعدہ شروعات کی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے بھارت کی جنگ آزادی کے دوران مجاہد آزادی مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو اور اندرا گاندھی سمیت بانی پاکستان محمد علی جناح کو اپنے کیمرے میں قید کر کے اپنی صحافت کو دستاویزی بنا دیا۔

ان کے نمایاں کارناموں کے لیے سنہ 2011 میں انہیں بھارت کے دوسرے بڑے شہری اعزاز پدم وبھوشن سے سرفرازکیا گیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے