باغ مہتاب میں ہولناک آگ واردات،کئی عمارتیں خاکستر

سرینگر//تعمیل ارشاد ویب ڈیسک //      شہر کے مضافاتی علاقہ باغ مہتاب میں بیک وقت تین رہائشی وتجارتی تعمیرات بھیانک آگ کی لپیٹ میں آگئےں جس کے نتیجے میں مجموعی طورایک کروڑروپے کی جائیداد جل کر خاکستر ہوئی ۔ سنیچر کی صبح11 کے قریب باغ مہتاب علاقے میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی ایک تجارتی کمپلیکس سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے ۔مقامی لوگوں کے مطابق آگ غالباً بجلی شاٹ سرکٹ کی وجہ سے نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پوری عمارت کے اوپری حصے کے ساتھ ساتھ دیگر دو تعمیرات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔رہائشی اور تجارتی مقاصد کےلئے استعمال ہونے والی ان تعمیرات میں دوعمارات دو منزلہ جبکہ ایک تعمیر تین منزلہ ہے اور ان میں متعدد دکانیں اور گودام ہیں۔آگ کے شعلے بلند ہوتے ہی علاقہ میں افراتفری پھیل گئی اور لوگ گھروں سے باہر آکر آگ بجھانے کی کارروائی میں جٹ گئے ۔اس دوران سرینگر اور بڈگام کے مختلف علاقوںسے فائر بریگےڈ کی متعددگاڑےاں درجنوں اہلکاروں کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئیں اور بچاﺅ کارروائی شروع کی۔اتھل پتھل کے عالم میں اگر چہ مقامی لوگوں اور دکانداروںنے دکانوں سے سامان باہر نکالنے کی کوشش کی لیکن آگ کی بھیانک لپٹوں نے انہیں قریب آنے نہ دیا ۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے مطابق آگ بجھانے کی کارروائی میں کے مختلف اسٹیشنوں سے لائے گئے 8فائر ٹینڈرر اور انجنوں نے حصہ لیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ قریب دوگھنٹوں کی سخت جدوجہد کے بعد اگر چہ آگ پر مکمل طور قابو پا لیا گےا لیکن ا س سے قبل ہی ایک کمپلیکس کی اوپری منزل مکمل طور خاکستر ہوئی جبکہ دیگر دو تعمیرات کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ کئی د کانوں اور گوداموںکو پانی کی وجہ سے نقصان پہنچا۔ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ بجلی کی شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے ،تاہم پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اس واردات میں مجموعی طور پرایک کروڑ روپے مالےت کی جائیدادمکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرلیا ہے اور مزید چھان بین جاری ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے