زخمیوں کیلئے 50 ہزار روپے کے ایکس گریشیا کا اعلان کیا
جموں : گورنر ستیہ پال ملک نے پلوامہ میں ایک سکول میں ہوئے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اس دھماکے میں کئی طلبا زخمی ہو گئے ۔
گورنر نے تمام زخمی بچوں کی فوری صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے زخمیوں کیلئے 50 ہزار روپے کی ایکس گریشیا رلیف کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے صوبائی کمشنر کشمیر کو زخمی بچوں کو بہتر طبی سہولیات اور علاج و معالجہ فراہم کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے ۔

