سرینگر: صوبائی کمشنر کشمیر بصیراحمد خان نے کہا ہے کہ وادی میں حالیہ برفباری کے بعد متاثرہ معمولات زندگی پوری طرح بحال ہوگئی ہیں اورضلع وصوبائی انتظامیہ کی بھرپور کوششوں سے تمام اہم خدمات بحال کردی گئی ہیں۔انہوںنے کہا کہ سرینگر جموں شاہراہ کئی روز تک مسلسل بند رہنے سے عوام کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا تھا اُن کااب ازالہ ہوگیا
ہے۔کیونکہ قومی شاہراہ کی بحالی کے بعد قریب3400درماندہ گاڑیاں وادی پہنچ گئیں جن میں 504ڈیزل اور پٹرول ٹینکر بھی شامل ہیں۔اس طرح پٹرول اورڈیزل کے لئے عارضی طور شروع کیا گیا راشننگ نظام بھی منسوخ کیا گیا ہے۔
صوبائی کمشنر نے کہا کہ گورنر ستیہ پال ملک اورچیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامنیم کی ہدایت پر پوری وادی میں بجلی نظام کو مکمل طور بحال کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے اور عوام کو برابر1250میگاواٹ بجلی سپلائی کی جارہی ہے ۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ بیمار مرغ،گلی سڑی سبزیوں اور ناقابل استعمال میوئوں کی فروخت کو روکنے کے لئے خصوصی چیکنگ سکارڈ تشکیل دئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ عوامی مشکلات کے فوری ازالہ کے لئے ضلع سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے جاچکے ہیں۔
ویڈیو: وادی میں برفباری کے بعد تمام اہم خدمات بحال، پٹرول اور ڈیزل سمیت کسی بھی اشیأ کی قلت نہیں:صوبائی کمشنر
