شوپیان اور پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں دوسرے روز بھی ہڑتال رہی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Picture

البدر کمانڈر زنیت الاسلام اور اس کے ساتھی کی ہلاکت

سرینگر/14جنوری/سی این آئی/ یاری پورہ کولگام جھڑپ میں البدر کمانڈر اور اس کے ساتھی کی ہلاکت کے خلاف جنوبی ضلع شوپیان اور پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں مسلسل دوسرے روز بھی تعزیتی ہڑتال رہی ۔ہڑتال کے نتیجے میں تمام تجارتی و کارو باری سرگرمیاں متاثر رہی جبکہ سڑکوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بھی غائب رہی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کاٹھ پورہ یاری پورہ کولگام میں سنیچروار کی شام خونین معرکہ آرائی میں البدر کمانڈر زینت الاسلام اور اس کا ساتھی جاں بحق ہو گیا ۔ جھڑپ میں جاں بحق دونوں جنگجوئوں کا تعلق ضلع شوپیان سے تھا ۔ البدر کمانڈر اورا س کے ساتھی کی ہلاکت کے خلاف سوموار کو مسلسل دوسرے روز بھی ضلع شوپیان اور پلوامہ کے کئی علاقوں میں تعزیت ہڑتال رہی جس دوران دونوں اضلاع کے تمام اہم بازاروں میں تمام کاروباری ادارے بند رہے ۔دکانات مقفل اور سڑکوں سے ٹریفک غائب رہا۔ اس دوران دونوں اضلاعکے تمام پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں کام کام معطل رہا۔ تعزیتی ہڑتال کے باعث شوپیان اور پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں بازار کے علاوہ دیگر بڑے تجارتی مراکز میں سڑکیوں پر سناٹا چھایا رہا ، اور گلیاں ویران دکھائی دے رہیں تھی۔اسی دوران دونوں جاں بحق جنگجوئوں کے آبائی علاقوں میں تعزیتی مجالس کا اہتمام ہوا جس دوران مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے لواحقین کی ڈھارس بندھائی او ر جاں بحق جنگجوئوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

Share This Article