ویڈیو: شبیر شاہ کی مسلسل اسیری کیخلاف فریڈم پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جیل میں ازیتیں دینے کا الزام ،مظاہرین نے فوری رہائی کا کیا مطالبہ

سرینگر:١٤،جنوری ؍کے این این ؍ ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے سوموار کوسرینگر میں اپنے محبوس چیئر مین شبیر شاہ کی مسلسل اسیری اور اُنہیں تہار جیل میں سزا دینے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کے این این کے مطابق پارٹی سے وابستہ کارکنان و عہدیدار سینئر پارٹی لیڈر ایڈو کیٹ فیاض سوداگر کی قیادت میں پریس کالونی میں جمع ہوگئے اور انہوں نے اپنے محبوس لیڈر شبیر شاہ کی فوری رہائی کے حق میں نعرے بلند کئے۔ مظاہرین شبیر شاہ کی جیل میں بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار کررہے تھے۔ انہوں نے پلے کارڈ اور بینر اٹھارکھے تھے جن پر شبیر شاہ کی رہائی کے حق میں نعرے درج تھے۔ اس موقع پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایڈوکیٹ فیاض سوداگر نے کہا کہ محبوس فریڈم پارٹی سربراہ اور معروف مزاحمتی قائد، شبیر شاہ کو تہار جیل کے کستوری وارڈ منتقل کیا گیا ہے جو اُن قیدیوں کی سزا کیلئے مخصوص ہے جن کا رویہ جیل میں موجود د یگر قیدیوں یا جیل حکام کے ساتھ ٹھیک نہیں ہو۔ کستوری وارڈ کے اندرشبیر شاہ کو ایک اتنی چھوٹی سیل کے اندر ٹھونس کے رکھا گیا ہے جہاں وہ سوتے وقت اپنی ٹانگیں بھی پھیلانے سے قاصر ہیں۔ شبیر شاہ کو ریاستی عوام کے حق خود ارادیت کی وکالت کی پاداش میںتہار جیل کے اندر باضابطہ سزا دی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شبیر شاہ مختلف امراض میں مبتلاء ہیں جن میں کمر کی تکلیف، آرٹھرائٹس،بلڈ پریشر،ذیابطیس اور امراض قلب شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ شبیر شاہ کو تکلیف پہنچانے کیلئے اسی پر اکتفا نہیں کیا گیاہے بلکہ اُنہیں واش روم جانے کیلئے بھی باضابطہ اجازت حاصل کرنی پڑتی ہے۔فیاض سوداگر نے کہا کہ شبیر شاہ کو تہار جیل کے اندرسزا دینے سے حکومت ہندوستان کے شبیر شاہ کے بارے میں مکروہ عزائم کا صاف پتہ چلتا ہے۔ چونکہ حکومت ہندوستان سخت ترین جیل میں ڈال کر بھی شبیر شاہ کے عزم و حوصلے کو نہیں توڑ سکی ہے اس لئے اب وہ گھٹیا حرکتوں پر اُتر آئی ہے جو کہ مذموم ہے اور جس سے مزاحمتی قائد کے اہل خانہ اور چاہنے والے اضطراب میں مبتلاء ہیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سیاسی قیادت مزاحمتی قائد کی زندگی سے کھلواڑ کررہی ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ شبیر شاہ کی زندگی بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں نیز جملہ سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی عمل میں لاکر کشمیر کے حالات کو بگڑنے سے بچایا جائے ۔

Share This Article