ویڈیو: گاندربل میں گاڑی نے صفائی کرمچاری کو ٹکر مار کر لقمہ اجل بنایا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پولیس نے گاڑی کو تلاش کرنے کی خاطرکارروائی شروع کی

سرینگر؍07 جنوری: گاندربل میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب نامعلوم گاڑی نے صفائی کرمچاری کو ٹکر مارکر موقعے پر ہی موت کی وادی میں پہنچایا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق میونسپل کمیٹی گاندربل میں صفائی کرمچاری کی حیثیت سے تعینات ایک شہری، سوموار کو وسطی کشمیر میں اْس وقت جاں بحق ہوگیا جب ایک تیز رفتار گاڑی نے اْسے ٹکر مار دی۔اطلاعات کے مطابق 35سالہ فیاض احمد ساکنہ بدرگنڈ،کو ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے ایک گاڑی نے ٹکر مار کر جاں بحق کردیا۔یہ واقعہ گاندر بل کے بیہامہ چوک میں آج صبح پیش آیا۔سٹیشن ہاوس آفیسر (ایس ایچ او) گاندربل ارشد احمد کے مطابق فیاض احمد کو کسی گاڑی نے ٹکر مار کر جاں بحق کردیا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی کا پتہ لگایا گیا ہے اور ڈرائیور کو بہت جلد گرفتار کیا جائے گا۔

Share This Article