فیصلہ وزارت داخلہ کی رپورٹ کے بعد ہی لیا جائے گا
سرینگر/02جنوری/: ریاست جموں و کشمیر میںفی الحال اسمبلی انتخابات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کہا ہے کہ ریاست میں فی الحال انتخابات کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور اس حوالے سے مرکزی وزاردت داخلہ کی رپورٹ کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ریاست جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کو فی الحال ناممکن قراردیتے ہوئے الیکشن آف انڈیا نے واضح کیا ہے کہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کرانے کی خبریں بے بنیاد ہیں اور اس وقت الیکشن کمیشن کا اس طرح کا کوئی پروگرام نہیں ہے ۔ ایک نیشنل نیوز چینل کے ساتھ بات کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا فیصلہ مرکزی وزارت داخلہ کی رپورٹ کے بعد ہی لیا جائے گا اور اس حوالے سے فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے ان خبروں کو مسترد کیا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کی بات کہی گئی تھی۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس ریاست جموں و کشمیر میں پی ڈی پی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی مخلوط سرکار اُس وقت ختم ہوئی جب بھاجپا نے حکومت سے اپنی حمایت واپس لینے کا اچانک اعلان کیا ۔ جس کے بعد ریاست میں اسمبلی کو کچھ مدت تک معلق رکھا گیا تاہم بعد میں اس کو اُس وقت اچانت تحلیل کرنے کا گورنر نے اعلان کیا جب پی ڈی پی ، نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے متحدہ ہوکر سرکار بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ریاستی گورنر کو سرکار تشکیل دینے کیلئے درکار ارکان اسمبلی کی فہرست سے متعلق ایک عرضی بھیجی تاہم گونر ستیہ پال ملک دلی میں موجود تھے اور وہاں سے آنے کے بعد ہی انہوںنے اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا ۔
