ضرورت پڑی توسرحدپر طاقت کی نمائش سے ہچکچائیں گے نہیں
سرینگر/02جنوری/: وزیر اعظم نریندر مودی کے بعد فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک ایک ضروری پیغام تھا، مستقبل میں ایسی کارروائیوں کے امکان کومستردنہیں کیا جا سکتا۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک پاکستانی روزنامہ میں چھپی ایک خبر کے مطابق گزشتہ روزبھارتی ’’این ڈی ٹی وی‘‘ کوایک انٹرویو میں بھارت کے آرمی چیف بیپن روات کا کہنا تھا کہ سرجیکل اسٹرائیک میں پیغام زیادہ تھا جودینا ضروری تھا، اگرسرحدپارعسکری کیمپ ہیں اوروہاں سے ہماری طرف ایل اوسی پرصورتحال کوخراب کیا جاتا ہے توپھرہم دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنیکاحق رکھتے ہیں۔ اپنے انٹرویو میں انھوں نے مزید کہا کہ سرحد پار کے عسکریت پسندوں سے نمٹنے کیلئے بہت سی حکمت عملیاں زیرغورہیں اورسرجیکل اسٹرائیک کا مظاہرہ ان سے میں صرف ایک ہے، ہم دیگر طریقوں پربھی کام کر رہے ہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو بھارتی فوج سرحد پراپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے سے ہچکچائے گی نہیں،لکھنو میں خطاب کرتے ہوئے بھارت کے ریٹائر ہونے والے آرمی چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت بیک وقت چین اور پاکستان کے ساتھ دو محاذوں پر لڑ سکتا ہے۔

