پاک بھارت سرحدوں پر کشیدگی برقرار رہنے اور آر پار گولہ باری کے بیچ
سرینگر/02جنوری: پاک بھارت سرحدوں اور لائن آف کنٹرول پر دونوںممالک کی فوجیوں کی جانب سے ایک سرینگر/02جنوری/سی این آئی/ پاک بھارت سرحدوں اور لائن آف کنٹرول پر دونوںممالک کی فوجیوں کی جانب سے ایک دوسرے پر گولہ باری سے پیدا شدہ سرحدی کشیدگی کے بیچ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان سمندری راستے کے ذریعہ ہندوستان پر حملہ کی تیاری کررہا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان اس کو لے کرجنگجوئوں کو ٹریننگ بھی دے رہا ہے۔ وزارت داخلہ نے اس بات کی معلومات راجیہ سبھا میں دی۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان اورپاکستان کے مابین سرحدوں پر آر پارگولہ باری کے سلسلہ کے بیچ وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سمندری راستے کے ذریعہ ہندوستان پر حملہ کی تیاری کررہا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان اس کو لے جنگجوئوں کو ٹریننگ بھی دے رہا ہے۔ وزارت داخلہ نے اس بات کی معلومات راجیہ سبھا میں دی۔دراصل راجیہ سبھا میں اس کو لے کر سوال پوچھا گیا تھا کہ کیا ہندوستان ممبئی میں ہوئے 26/11 جیسے حملے کو لے کر تیار ہے ؟ یا پھر کوئی ملی ٹنٹ تنظیم اس طرح کے حملے کی سازش بنارہی ہے ؟ اس کے جواب میں وزارت داخلہ نے کہا کہ ان کے پاس ایسی کوئی جانکاری نہیں ہے۔ لیکن وزارت نے یہ ضرور کہا کہ جو جانکاریاں ان کے پاس موجود ہیں ، ان کے مطابق پاکستان جنگجوئوں کو سمندر کے راستے ہندوستان پر حملہ کیلئے ٹریننگ دے رہا ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین سرحدی پر شدید کشیدگی جاری ہے اور آئے روز دونوں جانب سرحدوں پر گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں جانب فوجی جوان اور عام شہری گولہ باری کی زد میں آکر ازجان ہوجاتے ہیں۔

