بندشوں اور ہمہ گیر ہڑتال کے باوجود نماز جنازوں میں لوگوں کو سیلاب اُمڑ آیا ،سلامی بھی دی گئی
سرینگر/16دسمبر /سی این آئی/ کئی مرتبہ نماز جنازوں کی ادائیگی اور مکمل ہڑتال کے بیچ حزب کمانڈر ظہور ٹھوکر کو اسلام وآزادی کے حق میں فلک شگاف نعروں اور مکمل ہڑتال کے بیچ اپنے آبائی علاقے میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیااور نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ سنیچروار کی شام ایک مرتبہ پھر جاں بحق ساتھی کو خراج عقیدت ادا کرنے کیلئے حزب سے وابستہ کئی جنگجوئوں نے ہوائی فائرنگ کرکے ساتھی کو سلامی دی گئی۔سی این آئی کے مطابق کھار پوہ سرنو علاقے میں سنیچروار کی صبح فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان خونین معرکہ آرائی کے دوران عسکری تنظیم حزب سے وابستہ 3مقامی جنگجو جاں بحق ہوگئے جن میں حزب کمانڈرظہور احمد ٹھو کر بھی تھا ۔ سنیچروار کے بعد دوپہر جونہی ظہور احمد ٹھوکر کے جاں بحق ہونے کی خبر علاقے میں جو نہی پھیل گئی تو وہاں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ حزب کمانڈر ظہور احمد میت جونہی علاقے میں پہنچائی گئی۔اس موقعے پر وہاں کہرام مچ گیااور لوگوں کا جم غفیر علاقے میں امڈ آیا اور اس دوران نہ صرف وہاں ماتم اور آہ و زاری کے رقعت آمیز مناظر دیکھے گئے بلکہ علاقے میں لاوڈ اسپیکروں پر اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔حکام کو امن و قانون کی صورتحال میں خرابی پید اہونے کا احتمال ہے، اس لئے حساس علاقہ جات میں راتوں رات پولیس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی عمل میں لا ئی گئی۔اتوار کی صبح آس پاس کے علاقوں سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد سرنو پہنچ گئے جس دوران دنوں جاں بحق حزب کمانڈر کے نماز جنازے ادا کئے گئے ۔عین شاہدین کے مطابق لوگوں کی بھاری تعداد کے پیش نظر نصف درجن مرتبہ نما ز جنازہ ادا کیا گیا ،۔معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق جنگجو کے نماز جنازوں میں ہزاروں لوگوں کی تعداد میں شرکت کی جس کے بعد اس کو اپنے آبائی مقبرے میں پْر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔اس دوران جاں بحق جنگجوئوں کے یاد میں ضلع پلوامہ میں مکمل ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں، دکانیں، تجارتی مراکزا ور دفاتر وغیرہ بند رہے جبکہ گاڑیوں کی آمدروفت بھی بری طرح سے متاثر رہے ۔ادھر ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق جنگجوئوں کو خراج عقیدت ادا کرنے کیلئے حزب سے وابستہ کئی جنگجوئوں نے سنیچروار کی شام عسکریت پسندوں کو سلامی بھی دی گئی ۔

