جموں:ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ میں آج لیگل میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کے کنٹرولر کے دفتر میں 9300-34800 روپے کے گریڈ میں اکائونٹ آفیسر کی اسامی معرض وجود میں لانے کو منظوری دی گئی ۔
اس اسامی کو معرض وجود میں لانے سے محکمہ کے مجموعی کام کاج میں بہتری آئے گی۔
محکمہ ناپ تول کے بجٹ میں کافی اضافہ ہوا ہے لحاظ مالی معاملات سے نمٹنے کے لئے اس اسامی کو معرض وجود میں لانا لازمی بن گیا تھا۔
محکمہ ناپ تول میں اکائونٹ آفیسر کی اسامی معرض وجود میں لائی گئی

