جموں:گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں ریاستی انتظامی کونسل نے جموں اینڈ کشمیر آدھار ، ٹارگیٹڈ ڈلوری آف فائنانشل اینڈ ادھر سبسڈیز بل 2018 کو منظوری دی ۔ بل کی بدولت آدھار کے استعمال کو قانونی منظوری ملے گی اور شہریوں کی نجی اور سلامتی خدشات کو حل کرنے میں مدد ملے گی جنہیں مختلف سکیموں کے فائدے کیلئے آدھار نمبر دینا پڑتا ہے ۔
ایکٹ کی بدولت یو آئی اے آدھار تیار کرے گی اور عوام کے ریکارڈ اور اُن کی جانکاری کے تحفظ کو یقینی بنائے گی تا کہ اس کا غلط استعمال نہ ہونے پائے ۔
یہ بل سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے بعد پاس کیا گیا ہے اور اسے مرکزی ایکٹ کے تحت تشکیل دیا گیا ہے البتہ اس کے چند دفعات کو ریاست سے متعلق معاملات کی طرز پر طے کیا گیا ہے ۔
بل میں کہا گیا ہے کہ آدھار نمبر شہریت یا مستقل سکونت کا ثبوت نہیں ہو گا ۔
جموں اینڈ کشمیر آدھار بل 2018 کو منظوری

