حکومت نے جموں وکشمیر بینک کو آر ٹی آئی کے دائرے اور سی وی سی رہنما خطوط اور ریاستی آئین کے دائرے میں شامل کیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں :گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقد ریاستی انتظامی کونسل نے آج ایک اہم فیصلے کے تحت جموں وکشمیر بینک کو ایک پبلک سیکرٹری انڈر ٹیکنگ بنانے کے منصوبے کو منظوری دی ۔
انتظامی کونسل نے کہاکہ جموں وکشمیر حق اطلاعات ایکٹ 2009 کا اطلاق دیگر پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ کی مانند جموں وکشمیر بینک پر بھی ہوگا۔
اس طرح جموںو کشمیر بینک ریاستی قانون سازیہ کے سامنے جواب دہ ہوگا۔ بینک کو ریاستی محکمہ خزانہ کی وساطت سے اپنی سالانہ رپورٹ ریاستی قانون سازیہ کے سامنے پیش کرنا ہوگی۔
محکمہ خزانہ جموں وکشمیر بینک کے حق میں ضروری ہدایات جاری کرے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 1938ء میں قائم کیا گیا جموں وکشمیر بینک ملک کا ایک ایسا واحد بینک ہے جس کو ریاستی سرکار کی مدد سے چلایا جارہا ہے اور فی الوقت بینک میں ریاستی سرکار کی شراکت داری 59.3فیصد ہے ۔
ریاستی انتظامی کونسل کے فیصلے کا مقصد بینک روزمرہ کی کاحساب و کتا ب لینا نہیں ہے بلکہ یہ فیصلہ اس بینک کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے لیا گیا ہے۔

Share This Article