گلمرگ ماسٹر پلان ۔ 2032 :پہلے مرحلے کو انتظامی کونسل کی منظوری

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں: ریاستی انتظامی کونسل کی ایک میٹنگ آج یہاں گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقد ہوئی جس دوران گلمرگ ماسٹر پلان 2032 کے پہلے مرحلے کو منظوری دی گئی ۔ اسے جون 2019 تک مکمل کیا جائے گا ۔ ماسٹر پلان میں گلمرگ کو اقتصادی ، سماجی اور ماحولیاتی اعتبار سے بہترین سیاحتی مرکز کے طور فروغ دئیے جانے کا منصوبہ ہے ۔ ماسٹر پلان کے مطابق گلمرگ کے قدرتی حسن اور ثقافت کا تحفظ کرنا اور سیاحوں کیلئے اعلیٰ معیار کی بین الاقوامی سہولیات دستیاب کرانا ہے اور ماسٹر پلان کے مطابق ہی تمام کام کئے جائیں گے ۔
ماسٹر پلان 2032 میں ٹنگمرگ علاقے کو سیٹلائیٹ ٹورسٹ ٹاؤن کے طور فروغ دینا شامل ہے ۔ جبکہ گلمرگ ، کھلن مرگ ، بٹ پتھری اور نزدیکی علاقوں میں اونچی تعمیرات عمل میں نہیں لائی جائے گی اور تمام کام ایکو ٹورازم اور ایڈوینچر ٹورازم کو دھیان میں رکھتے ہوئے کئے جائیں گے ۔
منصوبے کے مطابق بٹ پتھری ، کھلن مرگ اور دیگر مقامات کو ماڈل ایکو ٹورازم جگہوں کے طور فروغ دینا بھی شامل ہے جبکہ ماہین ، قاضی پور اور فیروز پور کو ماڈل ولیجوں کے طور فروغ دینا شامل ہے جبکہ بابا ریشی علاقے کو ہیری ٹیج علاقے کے طور فروغ دے کر یہاں عقیدتی سیاحت کو فروغ دینا بھی شامل ہے ۔
اس مرحلے کے تحت تمام کام 2019 تک مکمل کئے جائیں گے ۔

Share This Article