بھارت کشمیر میں ناکام ہو گیا، اپنی غلط پالیسیوں سے کشمیر اور کشمیریوں کو کھو بیٹھا : شاہ محمود قریشی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرجیکل اسٹرائیک پلان نہیں کررہے، بھارت کیساتھ گفت وشنید سے مسائل کا حل چاہتے

سرینگر /06جنوری : ہندپاک کشیدگی کے بیچ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی غلط پالیسیوں اور حکمت عملی سے کشمیر اور کشمیریوں کو کھو بیٹھا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت پروپیگنڈا کررہا ہے کہ وہ سرجیکل اسٹرائیک کا ارادہ رکھتا ہے، بھارتی قیادت کو نفرت انگیز بیانات سے گریز کرنا چاہیے، بھارت جس طرح کے پروپیگنڈے کو ہوا دے رہا ہے وہ غیر ذمے دارانہ ہے۔پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے جو پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے وہ خطرناک ہے، ان بیانات سے خطے کا امن خدشے میں پڑھ سکتا ہے، ہم کوئی سرجیکل اسٹرائیک پلان نہیں کررہے، ہم پرامن ہیں اور بھارت کیساتھ گفت وشنید سے مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن اگر کوئی جارحانہ کارروائی کی گئی تو پاکستان فی الفور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ناکام ہوچکا ہے اور اپنی غلط پالیسیوں اور حکمت عملی سے کشمیر اور کشمیریوں کو کھو بیٹھا ہے، آج بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں، کشمیر کی بوکھلاہٹ سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسے من گھڑت پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں، پوری دنیا کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ ہ، کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی گئی ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کی خواہش کے مطابق خطے میں امن چاہتے ہیں۔

Share This Article