محبوبہ مفتی ،عمرعبداللہ ، گورنراوردیگرکئی شخصیات کااظہار
سری نگر:٦،جولائی : معروف صنعت کار سیدمحمداقبال بخاری کی اہلیہ اورسابق وزیرخزانہ سیدمحمدالطاف بخاری کی والدہ سیدہ حفیظہ بیگم طویل علالت کے بعدجمعتہ المبارک کوعلی الصبح اس دارفانی سے رحلت کرگئیں ۔بخاری خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ سیدالطاف بخاری کی والدہ کافی وقت سے علیل تھیں ،اورجمعرات کورات دیرگئے اُنکی حالت مزیدبگڑجانے کے بعدوہ جمعہ کوعلی الصبح انتقال کرگئیں ۔ مرحومہ کی میت کوموجودہ رہائش گاہ واقع شیخ باغ لالچوک سرینگرسے آبائی علاقہ لڈورہ رفیع آبادپہنچایاگیاجہاں مقامی عیدگاہ میں نمازجمعہ کے بعدسہ پہرتقریباً3بجے مرحومہ کی نمازجنازہ اداکی گئی ،جس میں مرحومہ کے شریک حیات سیدمحمداقبال بخاری ،فرزندسید الطاف بخاری اوردیگرجملہ دوست واحباب کے علاوہ سیاسی لیڈروں ،کارکنوں اوردیگرلوگوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی ۔مرحومہ سیدحفیظہ بیگم کی میت کوبعدنمازجنازہ آبائی مقبرہ واقع لڈورہ رفیع آبادمیں سپردخاک کیاگیا۔اُدھربخاری خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ سابق وزیرخزانہ اورپی ڈی پی کے سینئرلیڈرسیدالطاف بخاری کی والدہ کے انتقال پُرملال کے سلسلے میں بخاری خاندان کی آبائی رہائش گاہ واقع لڈورہ رفیع آبادمیں ہی تعزیتی مجالس کااہتمام 3روزیعنی8جولائی بروزاتوارتک جاری رہے گاجبکہ 9جولائی بروزسوموارکومرحومہ کی اجتماعی فاتحہ خوانی بھی یہیں انجام دی جائیگی ۔ادھرسابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی ،نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمرعبداللہ ،ریاستی گورنراین این ووہرا،سابق نائب وزیراعلیٰ مظفرحسین بیگ ،پی ڈی پی ے سینئرلیڈرمحمددلائورمیراوردیگرکئی مین اسٹریم لیڈروں نے سیدالطاف بخاری کی والدہ کے رحمت حق ہونے پردلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے بخاری خاندان کیساتھ ہمدردی اورعزیت کااظہارکیا۔سابق وزیراعلیٰ اورپی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ مرحومہ ایک نیک سیرت اور فلسفیانہ فطرت رکھنے والی ایک سادہ لوح خاتون تھیں ۔محبوبہ مفتی نے الطاف بخاری کی والدہ کے انتقال پرسخت صدمہ ظاہرکرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاکہ اُن کامرحومہ کیساتھ قریبی تعلق رہاہے۔سابق وزیراعلیٰ نے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحومہ کواپنے جواررحمت میں اعلیٰ مقام اورجملہ غمزدگان کویہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق وصلاحیت عطافرمائے ،آمین ۔پی ڈی پی کے سینئرلیڈروں وعہدیداروں بشمول منصورحسین ،راجہ اعجازعلی،پی ڈی پی خواتین ونگ کی صدرصفینہ بیگ اورضلعی صدورنے بھی سیدالطاف بخاری کی والدہ کے انتقال پررنج وغم ظاہرکرتے ہوئے بخاری خاندان کیساتھ یکجہتی ،ہمدردی اورتعزیت کااظہارکیا۔ادھر ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے بھی سید الطاف بخاری کی والدہ کے رحمت حق ہونے پردلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے بخاری خاندان کیساتھ ہمدردی اورعزیت کااظہارکیا۔

