جموں شہر میں شام دیر گئے سیکورٹی متحرک ، مشتبہ افراد کودیکھتے ہی گرفتار کرنے کا حکم

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
POONCH, JAN 12 (UNI):- Security tightened ahead of Union Home Minister Amit Shah's visit to Rajouri in Mendhar area of Poonch on Thursday. UNI PHOTO-68U

جموں/11مئی

جموں میں جمعرات کی شام جگہ جگہ چیک پوائنٹس قائم کئے گئے جہاں پر نجی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو روک کر ان کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ مشتبہ افراد کو دیکھتے ہی انہیں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام جموں شہر میں سیکورٹی کا جال بچھایا گیا اور جگہ جگہ چیک پوائنٹس قائم کئے گئے جہاں پر نجی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو روک کر ان میں سوار افراد کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مسافر بردار اور نجی گاڑیوں میں سوار افراد سے پوچھ تاچھ کے بعد ہی انہیں آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امکانی حملوں کو ٹالنے کی خاطر جموں شہر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ جی ٹونٹی میٹنگ کے پیش نظر جموں بھر میں سیکورٹی کو الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی گئی۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سراغ رساں ایجنسیوں نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ملی ٹینٹ تخریبی کارروائیوں کو انجام دینے کی فراق میں ہیں جس کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائے۔سیکورٹی فورسز کو ہدایت دی گئی ہے کہ مشکوک نظر آنے والے افرادکو فوری طورپر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے۔یو این آئی

Share This Article