3ہزار708یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ جموں سے سرینگر کی طرف روانہ
سری نگر:۴،جولائی :/ نامواق موسمی صورتحال اور بالہ تل واقعہ کے پیش نظر بدھ کو دونوں روایتی راستوں ننون اور بالہ تل سے سالانہ امرناتھ یاترا احتیاطی طور پر معطل کی گئی ۔ادھر جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 3ہزار708یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ جموں سے گپھا کے درشن کیلئے بدھ کی صبح سخت سکورٹی حصار میں روا نہ ہوا ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق سالانہ امرناتھ یاترا کو بدھ کے روز بالہ تل اور پہلگام کے دونوں رواتی راستوں سے احتیاطی طور پر معطل کی گئی ۔اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق موسلادھار بارشوں ،لینڈ سلائڈنگ اور روایتی راستوں پر پھسلن پیدا ہونے کے پیش یاترا کو معطل کیا گیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندر بل پیوش سنگلا نے بتایا کہ بالہ تل کے راستے امرناتھ یاترا ناموافق موسمی صورتحا لے سبب روک دی گئی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ محمد یونس ملک نے بتایا کہ پہلگام کے روایتی راستے سے یاترا کو فی الوقت روک دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نا موافق موسمی صورتحال اور راستوں پر پھسلن پیدا ہونے کے پیش نظر احتیاطی طور پر روک دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ننون بیس کیمپ سے کسی بھی یاتری کو گپھا کے درشن کر نے کیلئے بدھ کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔یاد رہے کہ منگل کے روز موسلا دھار بارشوں کے سبب لینڈ سلائڈنگ جسکے نتیجے میں 3یاتریوں کی موت ہوگئی ۔یہ واقعہ بالہ تل کے روایتی راستے براری مرگ اور ریل پتھری کے درمیان پیش آیا تھاجبکہ4دیگر زخمی ہوئے تھے ۔پولیس نے واقعہ کی تصدیق کی ۔یاتریوں کی سہولیت کیلئے فوج ،ریاستی پولیس ،سیول ایڈ منسٹریشن ،این ڈی آر ایف ،ایس ڈی آر ایف ،آئی ٹی بی پی ،ایم آر ٹی اور سی آر پی ایف کی ٹیمیں اپنی خد مات انجام دے رہی ہیں ۔ادھر جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 3ہزار708یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلہ جموں سے گپھا کے درشن کیلئے بدھ کی صبح سخت سکورٹی حصار میں روا نہ ہوا ۔یہ یاتری 139گاڑیوں پر سوار ہوئے ۔ 2ہزار30یاتریوں جن میں218خواتین یاتری شامل ہیں ،صبح3بجکر40منٹ پر گپھا کے درشن کرنے کیلئے جموں کے بیس کیمپ سے روانہ ہوئے جبکہ 1678یاتریوں جن میں404خواتین یاتری شامل ہیں ،صبح2بجکر20منٹ پر 71گاڑیوں میں سوار ہو کر گپھا کے درشن کیلئے روانہ ہوئے

