سوپور میں آئی ای ڈی دھماکہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

فوجی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا

سرینگر05؍جون؍ یوپی آئی؍؍ یمبر زل واری سوپور میں آئی ای ڈی دھماکہ ،فوجی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق سوپور کے یمبر زل واری علاقے میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب جنگجوؤں کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گئی جس کے نتیجے میں فوجی گاڑی کو جزوی طورپر نقصان پہنچا۔ پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی ای ڈی دھماکہ میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

Share This Article