بانڈی پورہ میں فوجی گاڑی کو حادثہ ،4اہلکار زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بانڈی پورہ:۵جون: / شمالی ضلع بانڈی پورہ میں فوج کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں سوار4اہلکار شدید زخمی ہوئے ،جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر اسپتال منتقل کیا گیا ۔کے این این کو معلوم ہوا کہ منگل کے روز اُس وقت فوج کے4اہلکار شدید زخمی ہوئے جب اُنکی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور نالہ میں جا گری ۔اطلاعات کے مطابق چاندجی بانڈی پورہ کے مقام پر فوجی گاڑی اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور سڑک پر پلٹ کر نالے میں جاگری ۔معلوم ہوا ہے کہ اس حادثے میں 4فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے ،جنہیں فوری طور پر نزدیکی اسپتال میں داخل کیا گیا ،جہاں سے اُنہیں مزید علاج ومعالجہ کی فوجی اسپتال بادامی باغ سرینگر منتقل کیا گیا ۔

Share This Article