شوپیان :گمشدہ طالب علم کے اہلخانہ نے درج کی شکایت

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

شوپیان:۵جون: / آئی پی ایس افسر کے زیر تعلیم بھائی کی پُراسرار گمشدگی کے حوالے سے اہلخانہ نے شوپیان پولیس تھانے میں باضابطہ طور پر ایک شکایت درج کرائی ہے ۔مذکورہ طالب علم کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ مبینہ طور اِس نے جنگجوئیت کی راہ اختیار کی ہے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق کشمیری آئی پی ایس آفیسرکے زیرتعلیم بھائی کی اچانک گمشدگی کے حوالے سے باضابطہ طور ایک شکایت پولیس میں درج کی گئی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ طالب علم کی گمشدگی کی ایک رپورٹ اہلخانہ نے پولیس تھانہ شوپیان میں درج کرائی ہے ۔پولیس افسر نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بی یو ایم ایس طالب علم شمس الحق کی گمشدگی کی رپورٹ درج کی گئی ہے اور اُسے بازیاب کرنے کیلئے تحقیقاتی عمل شروع کردیا گیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹنسی کے اعتبارسے ایک انتہائی حساس ضلع شوپیان کے درگڈگاؤں کے رہنے والے آئی پی ایس آفیسرجوکہ بیرون ریاست تعینات ہے ،کے چھوٹے بھائی کی پُراسرارگمشدگی نے اُسکے اہل خانہ کوورطہ حیرت میں ڈالدیاہے جبکہ پولیس کوشبہ ہے کہ مذکورہ نوجوان ممکنہ طورپرکسی جنگجوگروپ میں شامل ہواہے ۔بتایاجاتاہے کہ درگڈشوپیان کارہنے والانوجوان شمس الحق مینگرؤسری نگرمیں قائم ایک کالج میں بی یوایم ایس کی ڈگری حاصل کررہاتھا،اوروہ یہیں مقیم تھالیکن کچھ دن قبل شمس الحق پُراسرارطورپرلاپتہ ہوگیا۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ شمس الحق 26مئی سے لاپتہ ہے لیکن اُسکے اہل خانہ نے ابتک کسی پولیس تھانے میں اسکی گمشدگی سے متعلق رپورٹ درج نہیں کروائی۔بتایاجاتاہے کہ شمس الحق کے بڑے بھائی نے بیرون ریاست آئی پی ایس کاامتحان پاس کیا،اورآئی پی ایس آفیسربننے کے بعدوہ بیرون ریاست ہی تعینات ہے۔پولیس نے یہ اندیشہ ظاہرکیاہے کہ لاپتہ نوجوان شمس الحق ممکنہ طورپرکسی جنگجوگروپ میں شامل ہواہے ۔پولیس ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے میڈیارپورٹس میں یہ بتایاگیاہے کہ پولیس اوردیگرسیکورٹی ایجنسیوں نے شمس الحق کی تلاش شروع کردی ہے ،اوراسبات کی پوری کوشش کی جائیگی کہ اگرشمس الحق کسی جنگجوگروپ میں شامل ہواہے تواُسکوواپس لایاجائے۔

Share This Article