ہندوپاک کے مابین خفیہ ڈپلومیسی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر: ”گولی اوربولی کی سطح پرٹکراﺅ کے باوجودہندوپاک کے مابین خفیہ ڈپلومیسی “جاری ہے جسکے تحت دونوں ملکوں کے قومی سلامتی مشیرپھرایک مرتبہ تیسرے ملک میں بغلگیرہوئے۔معلوم ہواکہ اجیت کمارڈوﺅل اورناصرخان جنجوعہ نے بنکاک میں 2گھنٹے کی میٹنگ کے دوران دوطرفہ تعلقات کااحاطہ اوربحالی مذاکرات کے امکانات کاجائزہ لیاجبکہ اس طویل میٹنگ میں دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے کچھ اعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔

بھلے بھارت اورپاکستان کی افواج کے درمیان آئے دنوں جموں وکشمیرمیں حدمتارکہ پرآتشی گولہ باری کاتبادلہ اورسفارتی سطح پرایکدوسرے کیخلاف بیان بازیوں کاسلسلہ جاری ہولیکن دونوں ملکوں کے مابین خفیہ ڈپلومیسی کے تحت گفت وشنیدکاسلسلہ بھی جاری ہے ۔اسی رابطے کے تحت بھارت کے قومی سلامتی کے مشیراجیت کمارڈوﺅل نے چندروزقبل تھائی لینڈکی راجدھانی بنکاک میں اپنے پاکستانی ہم منصب جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کیساتھ ملاقات کی ،اوردونوں کے درمیان لگ بھگ2گھنٹے تک میٹنگ جاری رہی ۔موقرانگریزی روزنامہ انڈین ایکسپریس میں چھپی ایک نیوزرپورٹ کے مطابق ہندوپاک قومی سلامتی مشیروں کے درمیان بنکاک میں یہ میٹنگ پاکستان میں قیدبھارت کے مبینہ جاسوس کلبھوشن جادھوکی اپنی ماں اوراہلیہ کیساتھ ہوئی ملاقات کے ایک روزبعدہوئی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کی یہ میٹنگ پہلے سے طے شدہ تھی جس کا کلبھوشن کی اہل خانہ کیساتھ ہوئی ملاقات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔رپورٹ کے مطابق میڈیاکی آنکھ سے کافی دورہوئی یہ میٹنگ اہمیت کی حامل ہے کیونکہ بھارت اورپاکستان کے مابین سفارتی اورسیاسی سطح پررابطے کافی وقت سے منقطع ہیں ۔نیوزرپورٹ کے مطابق ہندوپاک قومی سلامتی مشیروں اجیت کمارڈوﺅل اورناصرخان جنجوعہ کی یہ میٹنگ 26دسمبر کوغیرجانبدارمقام یعنی شہربنکاک میں ہوئی ،رپورٹ میں ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے بتایاگیاہے کہ اس میٹنگ کی تاریخ اورمقام کاکلبھوشن جادھوکی اپنی ماں اوراہلیہ کیساتھ ہوئی ملاقات سے کوئی لینادینانہیں تھابلکہ یہ میٹنگ پہلے ہی طے تھی ۔

نیوزرپورٹ کے مطابق ہندوپاک قومی سلامتی مشیروں کے مابین خفیہ ڈپلومیسی کے تحت ہوئی اس طویل میٹنگ کے دوران دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی موجودتھے ،اورباﺅرکیاجاتاہے کہ میٹنگ کے دوران بھارت اورپاکستان کے مابین خارجہ سیکرٹری سطح پرمذاکراتی عمل کوبحال کرنے کے امکانات کاجائزہ لیاگیا۔رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں پاکستان کے قومی سلامتی مشیرناصرخان جنجوعہ نے کہاتھاکہ وہ اوراُنکے بھارتی ہم منصب اجیت کمارڈوﺅل مسلسل رابطے میں ہیں ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے