گوگل نے ڈوڈل بنا کر اردو کے عظیم شاعر مرزا غالب کو پیش کیا خراج عقیدت

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی۔ اردو کے عظیم شاعر مرزا غالب کی آج 220 ویں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر گوگل نے ڈوڈل بنا کر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ گوگل کے ڈوڈل میں مرزا غالب اپنے ہاتھ میں قلم اور کاغذ کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں اور ان کے پس منظر میں بنی عمارت مغل دور کے فن تعمیر کا درشن کرا رہی ہے۔

مرزا غالب کا پورا نام مرزا ا سداللہ بیگ خاں تھا۔ ان کی پیدائش 27 دسمبر 1797 کو مغل بادشاہ بہادر شاہ کے دور حکومت کے دوران آگرہ کے ایک فوجی خاندان میں ہوئی تھی۔ انہوں نے فارسی ، اردو اور عربی زبان کی تعلیم حاصل کی تھی۔ غالب کا نکاح 13 سال کی عمر میں امرا ؤ بیگم سے ہوا اور نکاح کے بعد ہی دہلی آ گئے اور اپنی پوری زندگی یہیں بسر کی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے