لیہہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Graphic shows large earthquake logo over broken earth and Richter scale reading

سری نگر، 26 اکتوبر

مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے ضلع لیہہ میں اتوار کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت3.6 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق لیہہ میں اتوار کی صبح 7 بجکر 30 منٹ پر زلزلہ آیا۔

انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

تاہم اس زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں اسی ضلع میں 13 اور 14 اکتوبر کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ ہوئی تھی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

Share This Article