کورٹ میں سزا کے بعد نواز شریف بولے، میں لوٹ رہا ہوں، مجھے اکیلا مت چھوڑنا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کورٹ میں سزا کے بعد نواز شریف بولے، میں لوٹ رہا ہوں، مجھے اکیلا مت چھوڑنا

بدعنوانی کے معاملہ میں 10 سال کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ملک سے جذباتی اپیل کی ہے۔ سپریم کورٹ کے ذریعہ 10سال کی سزا کے اعلان کے بعد شریف نے کہا ،’ میں لوٹ رہا ہوں، مجھے اکیلا مت چھوڑنا‘‘۔ فی الحال نواز شریف اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ لندن میں رہ رہے ہیں۔

پاکستان کے مشہور اخبار ڈان کے مطابق، سزا سنائے جانے کے بعد نواز شریف نے ملک کے عوام سے جذباتی اپیل کی۔ پاکستانی عوام کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کی بات کہتے ہوئے نواز نے اپیل کی ہے کہ اس مشکل وقت میں انہیں اکیلا نہ چھوڑا جائے۔ واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس بدعنوانی معاملے میں نواز شریف کو پاکستانی عدالت نے 10 سال کی سزا سنائی ہے جبکہ ان کی بیٹی مریم شریف کو سات سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

کورٹ نے ایون فیلڈ بد عنوانی کے معاملے میں نواز شریف پر تقریباً 73 کروڑ روپئے اور مریم پر 18 کروڑ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ یہی نہیں کورٹ نے نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن کو بھگوڑا قرار دیا ہے۔ ان کے خلاف عمر قید وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔

Share This Article