کشمیر کے کئی علاقوں میں جمعہ کے روز سخت پابندیاں، شیعہ اکثریتی علاقوں میں اضافی نفری تعینات

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،6 مارچ

وادی کشمیر میں جمعہ کے روز سخت پابندیاں عائد رہیں اور کئی حساس علاقوں میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے۔ حکام کے مطابق ممکنہ احتجاج اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے پیش نظر خاص طور پر شیعہ اکثریتی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ متعدد مقامات پر امتناعی احکامات نافذ رہے۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے جمعہ کے پیش نظر وادی کے مختلف علاقوں میں پابندیوں پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنایا۔ دارالحکومت سری نگر سمیت کئی علاقوں میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کی اضافی نفری تعینات کی گئی جبکہ اہم چوراہوں، مساجد اور حساس مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کی گئیں۔احتیاطی تدابیر کے طور پر کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات بھی معطل کر دی گئیں تاکہ افواہوں اور اشتعال انگیز مواد کے پھیلاو¿ کو روکا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر صورتحال قابو میں رہی اور کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ادھر میرواعظِ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے وادی میں جاری پابندیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Share This Article