کشمیر میں نومبر کے آخر تک موسم خشک رہنے کا امکان، گلمرگ اور پہلگام میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, JAN 28 (UNI) Parts of famous Dal Lake in Srinagar freez again as chilly weather conditions further tightens grip following minimum temperature dipped several degrees below normal throwing life out of gear in Kashmir valley on Thursday. UNI SRN PHOT 6.

سرینگر/21 نومبر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں ماہ رواں کے آخر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں نومبر کے آخر تک موسم خشک رہ سکتا ہے تاہم اس دوران شبانہ سردی میں اضافہ درج ہونے کا امکان ہے۔ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت کہیں معمول سے زیادہ تو کہیں معمول سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں منفی6.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کی دوسری سرد ترین جگہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔دریں اثنا وادی میں پیر کو بھی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور مطلع پر چھائے بادلوں اور آفتاب کے بیچ دن بھر سنگھرش جاری رہا۔

Share This Article