کھڑے ٹرک سے بس کی ٹکر، 11 افراد کی موت ، 20 زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کھڑے ٹرک سے بس کی ٹکر، 11 افراد کی موت ، 20 زخمی

گنا ، 21 مئی : مدھیہ پردیش کے ضلع گنا کے روٹھیائی کے نزدیک آج صبح کھڑے ٹرک سے ایک مسافر بس کے ٹکرا جانے سے 11 افراد کی موت ہوگئی اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق اتر پردیش کے باندہ سے گجرات کے احمد آبادجارہی بس آگرہ ۔ ممبئی قومی شاہراہ پر ڈیہری گاؤں کے قریب سڑک پر کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ اس زبردست حادثے میں بس پر سوار آٹھ مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین لوگوں کی موت اسپتال میں ہوئی۔ 20 زخمی مسافروں کو ضلع گنا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
یو این آئی ۔

Read more at http://www.uniurdu.com/bus-truck-collision/regional/news/1236723.html#vSQ1tYfYOjFy4YSh.99

Share This Article