سرینگر:۹،جون: / ہر یانہ یونیورسٹی میں ہونے والی اکیڈمک کانفرنس میں پاکستانی وفد کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔کے این این مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق دی ہندو کی ایک رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے ریاست ہریانہ میں واقع اشوکا یونیورسٹی میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت سے پاکستانی وفد کو روکے جانے کی رپورٹس پر کہا کہ پاکستان یا دیگر ممالک کی شرکت بھارت سے تعلقات پر انحصار کرتی ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کسی بھی ملک کے وفد کی کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں اُس ملک کے ساتھ تعلقات اور ایجنسیوں کی رپورٹس کومد نظر رکھا جاتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا اگر کسی ملک کے ساتھ تعلقات مثبت ہوتے ہیں تو تمام چیزیں آسانی اور بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھتی ہیں۔اس کانفرنس میں دنیا بھر کے1000سے زائد ممبران شرکت کررہے ہیں جبکہ یہ کانفرنس سنہ 2014سے ہرسال منعقد کی جاتی ہے ۔

