سرینگر9 جون //// ریاست کے تینوں خطوں میں ٹیچرز فورم کے بینر تلے SSAہیڈ ٹیچرز نے احتجا ج کیا ہے۔ سی این ایس کے مطابق کشمیر ٹیچرز فورم کے مرکزی دفتر سے موصولہ بیان کے مطابق سر براہ ٹیچرز فورم نے ریاست کے تینوں خطوں میں ٹیچرز فورم کے بینر تلے SSAہیڈ ٹیچرز اور فورم کے رضا کاروں کے تواریخی احتجاج کو ریاستی سرکار کے لئے چشم کُشا قرار دیا۔ یہ احتجاج صرف اور صرفSSAاور ہیڈ ٹیچرز کو ساتویں پے کمیشن کی فوری واگذاری اور اُن کے تنخواہوں کو سٹیٹ سیکٹر کے ساتھ جوڑنے کے لئے ٹیچرز فورم نے دیا تھا ۔ اور اُساتذہ کی بھاری تعداد کا احتجاج میں شرکت کو کامیابی کی طرف ایک بڑا قدم کرار دیا احتجاجی مظاہروں میں اُساتذہ نے اپنے جائیز مطالبات کو حل کرنے کیلئے زبردست نعرہ بازی کی اور سرکار پر واضح کر دیا کہ اگر سرکار نے فوری طور SSAاور ہیڈٹیچرز کے مسلے کو حل نہ کیا تواحتجاجی پروگرام میں شدت لائی جائے گی۔ بڈ گام میں ایس ایس ضلع صدر محمد شفیع کی راتھر میں زوردار احتجاج کیا گیا۔نا مہ نگار جی ایم بڈگامی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ SSAکے تحت کام کر رہے رہبر تعلیم اساتذہ اور ہیڈ ٹیچرس تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کافی پریشان ہیں۔ اُن کے اہل و عیال فاقہ کشی کر رہے ہیں۔ اُس پر ریاستی سرکار نے ان اساتذہ کے حق میں ساتویں پے کمیشن بھی فی الحال واگذار نہیں کیا ہے جس سے اساتذہ کی پریشانیوں اور ذہنی کوفت میں روز بروز اضافہ ہی ہو تا جا رہا ہے ۔ احتجاجی پروگراموں کو تفصیل حاصل کرنے کے بعد پریس کے نام اپنے بیان میں سربراہ ٹیچرز فورم عبدالقیوم وانی نے کہا کہ سرکار کو بلا کسی تاخیر کے SSAاور ہیڈ ٹیچرز پراساتویں تنخواہ کمیشن کو لا گو کرنا چاہے اور سیلری کو سٹیٹ سیکٹر کے ساتھ جوڑ کر اس دیرنہ مسلے کو حل کرنا چاہئے ورنہ اُساتذہ اپنی جد وجہد میں شدت لائیں گے۔ جسکی ذمہ داری حکومت پر عاید ہو گی عبدالقیوم وانی نے کہا کہ SSAاساتذہ کو ساتویں پے کمیشن نے دُنیا ایک غیر قانونی اور دوہرا معیاری جسکو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عبدالقیوم وانی نے کہا ریاستی وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حساس معاملے میں ذاتی دلچسپی دیکر اس مسلئے کو بروقت حل کرنے کے لئے احکامات صادر کریں اور اُساتذہ کو سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور نہ کریں۔ عبدالقیوم وانی نے ساتویں پے کمیشن کو روکنے کی پالیسی کو آمرانہ اور ظالمانہ قرار دیکر اس چانکیائی طرز عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور آئیندہ حکمت عملی کے طے کرنے کے لئے 10جون کو مرکزی دفتر پر ٹیچرز فورم۔ رہبر تعلیم ٹیچرز فورم اور SSAٹیچرز ایسو سی ایشن کے مشترکہ اتحاد ٹیچر جوائنٹ ایکشن کمیٹی (TJAC) کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جسمیں آئیندہ حکمت عملی اور احتجاجی پروگرام کا اعلان کیا جائے گا۔ عبدالقیوم وانی نے اساتذہ سے کہا کہ وہ صرف اور صرف اتحاد و اتفاق کو قائم کر کے ڈسپلن کا مظاہرہ کریں اور مشترکہ اتحاد کی طرف سے دئیے جانے والے پروگرام کو زمینی سطح پر علانے کے لئے اپنے آپکو تیار رکھیں ۔ عبدالقیوم وانی نے تمام مرکزی صوبائی، ضلعی، زونل عہدیداران ،SSA، ٹیچرز جملہ اساتذہ برادری اور اُن تمام استاد دوست افراد اور تنظیموں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس احتجاجی پروگرام سمیں شرکت کر کے اور اس پروگرام کوزمینی سطح پر کامیاب بنا کر ایک تواریخی رقم کی۔

