راہل نے برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

راہل نے برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی ،09 جون : کانگریس کےقومی صدر راہل گاندھی نے قبائلی ہیرو آبا برسا منڈا کو آج جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ پر کہاکہ قبائلی شناخت اور خود داری کے عظیم قبائلی لڑاکا، الگلان کے ہیرو آبا برسا منڈا کویوم شہادت کے موقعہ پرزبردست خراج عقیدت پیش کیا انهوں نے کہا کہ قبائلی ثقافت ہندوستانی تہذیب کی بنیاد ہے۔
کانگریس صدر نے کہاکہ استحصال، نقل مکانی اور ‘ترقی’ کی مار جھیل رہے قبائلی بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہی آج برسا کو سچی خراج عقیدت ہوگی۔
برسا منڈا 19 ویں صدی کے ایک اہم قبائلی ہیرو تھے۔ ان کی قیادت میں منڈوا قبائلیوں نے 19 ویں صدی کے آخری برسوں میں منڈوں کے عظیم تحریک الگلان کو انجام دیا۔ برسا منڈا نے اپنی آخری سانسیں 09 جون 1900 کو رانچی جیل میں لی۔ بہار، اڑیسہ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال کے قبائلی علاقوں میں برسا منڈا کو بھگوان کی طرح پوجا جاتا ہے۔
یواین آئی.

Share This Article