پاری گام پلوامہ میںنامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

امام مسجد شدید زخمی ،اسپتال منتقل ،حملہ آئورو ں کی تلاش شروع

پلوامہ :٦،جولائی جنوبی ضلع پلوامہ میں جمعہ کی صبح اُس وقت سراسیمگی اور افراتفری پھیل گئی جب پاری گام میں نامعلوم مسلح افراد نے مقامی مسجد کے امام کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا ۔زخمی امام کو ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا ،جہاں سے اُسے سرینگر منتقل کیا گیا۔یہ جنوبی کشمیر میں محض12گھنٹوں کے دوران اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے ،اس سے قبل نامعلوم بندوق برداروں نے شوپیان میں پولیس کانسٹیبل کا اغوا کیا اور گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا تھا ۔فائرنگ کے بعد فوج وفورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آئوروں کی تلاش شروع کردی ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کو معلوم ہوا ہے کہ نامعلوم بندوق بردار پلوامہ کے پاری گام میں جمعہ کی علی الصبح نمودار ہوئے ،جہاں انہوں نے مقامی مسجد شریف کے امام کو گولی مار کر زخمی کردیا ۔ذرائع کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے جمعہ کی صبح پاری گام میں مولوی محمد اشرف ٹھوکر ساکنہ بجبہاڑہ اننت ناگ کی ٹانگوں کو نشانہ بناکر گولیاں چلائیں،ذرائع کے مطابق گولیاں لگنے سے مذکورہ امام کی دونوں ٹانگیں زخمی ہوئیں ،اُسے فوری طور پر خون میں لت پت ضلع اسپتال پلوامہ پہنچایا گیا ،جہاں سے سرینگر منتقل کیا گیا ۔ واقعہ کی نسبت پولیس کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں نے جمعہ صبح پلوامہ کے پاری گام میں ایک عام شہری پر گولیاں چلائیں،اسے علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے‘۔ اس سے پہلے مقامی اسپتال اور بعدازاں وہاں سے ڈاکٹروں کے مشورے پر سری نگر منتقل کیا گیا‘۔ رپورٹس کے مطابق محمد اشرف پاری گام کی مقامی مسجد میں نماز کی امامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔اگرچہ فوج و فورسز نے محمد اشرف پر حملے کے بعد پاری گام میں تلاشی آپریشن شروع کیا، تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ،تاہم پولیس نے حملے کے لئے جنگجوؤں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔فوری طور پر یہ
معلوم نہیں ہوسکا کہ امام پر کس وجہ سے گولی چلائی گئی ،یہ واقعہ نماز فجر ادا کرنے کے بعد پیش آیا :کے این این/

Share This Article