سرینگر:٦،جولائی : متحدہ جہاد کونسل کے سر براہ سید صلاح الدین نے کہا کہ معروف حریت پسند خاتون رہنما آسیہ اندرابی اور اس کے ساتھیوں کا NIAکے ذریعے فرضی مقدمات میںپھنسانا اور جموں و کشمیر کے باہر جیلوں میں منتقل کرنا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے،عالمی ادارے نوٹس لیں ۔سید صداقت حسین ترجمان متحدہ جہاد کونسل کی جانب سے کے این این کوبھیجے گئے بیان کے مطابق متحدہ جہاد کونسل کے سر براہ سید صلاح الدین نے کہا ایک جائز اور جمہوری آواز کو دبانے کے لئے بھاجپا سرکار جو طریقے آزما رہی ہے وہ طریقے پہلے سے ہی آزما چکے ہیں اور ان کے نتیجے میں آزادی کی جد وجہدمیںمذید شدت اور حدت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی ہے۔بھاجپا بھارتی الیکشن ہی NIA کارڑ کھیل کر جو طریقے آزما رہی ہے ،وہ وقتی طور پر اگر چہ اسے فائدہ پہنچا سکتے ہیں لیکن ایسے طریقے اس خطے کے امن اور سالمیت کے لئے بہت ہی خطرناک اثرات ڈال رہے ہیں۔سید صلاح الدین نے عالمی اداروں،عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور خود بھارت کے اندر کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے وہ بھارتی جیلوں بالخصوص تہارجیل میں کشمیری حریت پسند رضاکاروں اور کارکنوں کے ساتھ انسانی حقوق کی کارروائیوں کا نوٹس لیں۔اب ایسے ہی تکلیف دہ ماحول اور تعذیب خانوں میں علیل خاتون رہنماآسیہ اندرابی اور اس کے ساتھیوں کا رکھنا ، ان کی زندگیوں کوعملاََ خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔اور یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ آسیہ اندرابی پہلے سے ہی کئی عارضوں میں مبتلا ہیں اور ایسے تکلیف دہ ماحول میں ان کی صحت مذید بگڑ سکتی ہے۔جہادِ کونسل کے رہنما نے واضح کیا ہے بھارتی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور دیکھ لے کہ کشمیری عوام اور اس کے رہنمائوں پر مظالم اور ظلم و تشدد سے نہ ماضی میں اسے کچھ حاصل ہوا ہے اور نہ اب کچھ حاصل ہونے والا ہے ۔بہتر یہی ہے کہ زمینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے اور یہی وہ مجرب نسخہ ہے جس کے ذریعے سے کسی انسانی المیے سے بچا جا سکتا ۔کے این این/

