نیٹ یوجی پیپر لیک معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائے / سکینہ ایتو

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں و کشمیر کی وزیر صحت اور تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو مبینہ نیٹ یوجی پیپر لیک معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

وزیر نے کہا کہ دھوکہ دہی میں ملوث تمام افراد کو سخت سزا کا سامنا کرنا چاہیے، خواہ ان کا اثر و رسوخ کچھ بھی ہو۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سکینہ ایتو نے کہا کہ مبینہ دھوکہ دہی نے ان طلباءکو گہرا متاثر کیا ہے جنہوں نے ملک کے سب سے زیادہ مسابقتی امتحانات میں سے ایک کوالیفائی کرنے کے لیے برسوں تک انتھک محنت کی۔

انہوں نے کہا”یہ بدقسمتی کی بات ہے کیونکہ بچے بہت محنت کرتے ہیں اور اس امتحان میں کوالیفائی کرنے کے لیے بے پناہ کوشش کرتے ہیں“۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے امتحانات میں کسی قسم کی کوتاہی مستحق طلباءکے مستقبل اور کیریئر سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

Share This Article