سی بی ایس ای 12ویں جماعت امتحانی نتائج کا اعلان ، لڑکیوں نے ایک بار پھر بازی مار لی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سنیٹرل بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (سی بی ایس ای ) نے 12ویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا بدھ کو اعلان کیا گیا ۔

ایک سینئر عہدیدار نے اعلان کیا کہ اس سال 85 فیصد سے زیادہ امیدواروں نے امتحان پاس کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ پاس ہونے کا مجموعی تناسب گزشتہ سال کے مقابلے میں تین فیصد سے زیادہ کم ہوا۔

امتحانات کے کنٹرولر سنیام بھردواج نے کہا کہ جہاں 85 فیصد سے زیادہ طلباءنے امتحانات پاس کیے ہیں، وہیں 94,000 سے زیادہ طلباءنے 90 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔

بھاردواج کے مطابق 17ہزار سے زیادہ امیدواروں نے 95 فیصد سے زیادہ اسکور حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ 1.63لاکھ سے زائد طلباءکو کمپارٹمنٹ کے زمرے میں رکھا گیا ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً دو فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔لڑکیوں نے ایک بار پھر امتحانات میں لڑکوں پر سبقت حاصل کی اور کامیابی کا تناسب 88 سے زیادہ ریکارڈ کیا، جبکہ لڑکوں کیلئے یہ 82 رہا۔

Share This Article