مصر میں ہوئے سڑک حادثے میں تین چینی سیاح ہلاک

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

مصر میں ہوئے سڑک حادثے میں تین چینی سیاح ہلاک
قاہرہ، 25 اپریل (رائٹر) ) مصر کےالیکژنڈریا شہر میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں چین کے تین سیاح ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔
حکومت نے آج ایک بیان جاری کر کے اس کی اطلاع دی ہے۔
بیان کے مطابق زخمی سیاحوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ سیاحت کی صنعت مصر کی آمدنی کا اہم ذریعہ رہا ہے لیکن 2011 میں ہوئے انقلاب اور اس کے بعد پیدا ہوئے حالات کی وجہ سے یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ علاوہ ازیں 2015 میں ہوئے ایک طیارہ حادثے کی وجہ سے بھی سیاحوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ حالیہ مہینوں میں سیاسی استحکام سے حالات کچھ بہتر ہوئے ہے-

Share This Article