پلوامہ میں مشتبہ جنگجوؤں کی فائرنگ سے پی ڈی پی ورکر ہلاک، 2 پولیس اہلکار زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر ، 25اپریل جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے راجپورہ چوک میں بدھ کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے ایک نجی گاڑی پر فائرنگ کرکے حکمران جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ایک ورکر کو ہلاک جبکہ اس کے دو ذاتی محافظین کو زخمی کردیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ جنگجوؤں نے راجپورہ چوک میں پی ڈی پی ورکر غلام نبی پٹیل کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پٹیل، اس کے دو ذاتی محافظین (پی ایس اوز) زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ شدید طور پر زخمی ہونے والے پٹیل کو پہلے مقامی اسپتال اور بعدازاں سری نگر منتقل کیا گیا۔

Share This Article